پچھلے پانچ سالوں میں 4844غیر ملکیوں کو ہندوستانی شہریت جاری کی گئی ہے۔ مرکز

,

   

نئی دہلی۔مرکزی وزیر نتیانندر رائے نے لوک سبھا میں بتایا کہ شہریت ایکٹ1955کے تحت پچھلے 5سالوں 4844غیر ملکیوں کوہندوستان کی شہریت دی گئی ہے۔

مذکورہ وزیر نے جانکاری دی کہ سال2021میں 1773‘ سال2020میں 639‘ سال2019میں 987‘ سال 2018میں 628اور سال 2017میں 817غیرملکیوں کوہندوستان کی شہریت دی گئی ہے۔

سوال پوچھنے کی وجوہات کے ساتھ ایم او ایس رائے سے استفسار کیاگیاتھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پچھلے پانچ سالوں کے دوران کتنے غیرملکیوں کوہندوستان کی شہریت دی گئی ہے۔

انہوں نے تحریری جواب میں کہا کہ”شہریت ترمیمی ایکٹ1955کی دفعہ 5تحت غیر جانبداری کی دفعہ 6کے تحت اور دفعہ 7کے تحت علاقہ کو شامل کرتے ہوئے اہل غیر ملکیوں کو شہریت دی گئی ہے“۔