پچھلے 10 سال۔انیائے کال: کانگریس

   

ملک کے 28شہروں میں قائدین کی پریس کانفرنس
نئی دہلی :کانگریس نے آج ملک کے کئی شہروں میں پریس کانفرنس کر کے مرکز کی مودی حکومت کے 10 سال کو ’انیائے کال‘ (ناانصافی کا دور) قرار دیا۔ کانگریس کے سرکردہ قائدین نے الگ الگ شہروں میں پریس کانفرنس کرکے نہ صرف مودی حکومت کی ناکامیاں بتائیں بلکہ یہ بھی ظاہر کیا کہ کس طرح سے گزشتہ 10 سال عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے۔آج کانگریس قائدین نے ہندوستان کے 28 مختلف شہروں میں پریس کانفرنس کی اور 10 سالہ مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران عوام کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کا تذکرہ کیا اور ’پچھلے 10 سال۔انیائے کال‘ (گزشتہ 10 سال۔ناانصافی کا دور) عنوان کے تحت منعقدہ پریس کانفرنس میں الگ الگ شعبوں میں مودی حکومت کی خراب پالیسیوں و ناکامیوں کو ظاہر کیا گیا۔