پڈوچیری لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی برخاست

,

   

نئی دہلی : کرن بیدی کو آج لیفٹننٹ گورنر پڈوچیری کے عہدہ سے ہٹادیا گیا، جسے سیاسی مبصرین بی جے پی کا ایسا اقدام بتارہے ہیں جو مئی میں مقررہ اسمبلی انتخابات سے قبل حریف پارٹیوں کی انتخابی مہم کا اثر گھٹا سکتا ہے۔ راشٹراپتی بھون سے رات دیر گئے جاری کردہ حکمنامہ میں صدر رام ناتھ کووند نے گورنر تلنگانہ ٹی سوندرا راجن کو پڈوچیری کی اضافی ذمہ داری سونپی ہے تاوقتیکہ متبادل کو نامزد نہیں کیا جاتا۔کرن بیدی پر چیف منسٹر نارائنا سامی نے ایم ایل ایز کو ہراساں کرنے کاالزام عائد کیا ہے۔