پڈوچیری میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی انتخابی مہم

   

پڈوچیری ۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج پڈوچیری میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ انہوں نے ایک روڈ شو میں شرکت کرتے ہوئے عوام سے بی جے پی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ ریاست میں 6 اپریل کو رائے دہی ہونے والی ہے ۔ امیت شاہ نے ایک مندر میں پوجا بھی کی ۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیر پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال ‘ بی جے پی مقامی یونٹ کے صدر اور سابق وزیر کے علاوہ مناڈی پیٹ میں بی جے پی امیدوار بھی موجود تھے ۔