پکوان گیس سلنڈر 25روپئے مہنگا

   

نئی دہلی : حکومت نے ستمبر کے پہلے ہی دن ایک بار پھر بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25روپے فی سلنڈر کا اضافہ کر دیا ہے۔تیل کمپنی نے 14.2کیلو سلنڈر کی قیمت میں 25روپے کا اضافہ کیا۔ اس کی وجہ سے دہلی میں بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 884.5 روپے فی سلنڈر ہوگئی ہے۔ صرف 15 دنوں میں غیر سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر 50روپے مہنگا ہوگیا ہے۔