پکوان گیس سیلینڈرایک سال میں 100روپئے مہنگا

   

نئی دہلی: رسوئی گیس سلینڈر پر سبسڈی میں گذشتہ ایک سال میں مسلسل تخفیف کیے جانے سے اس دوران سبسڈی والا سلینڈر 100 روپیے مہنگا ہو گیا ہے اور اب سبسڈی صفر ہو گئی ہے ۔ قومی دار الحکومت نئی دہلی میں گذشتہ برس جولائی میں 14.2 کلو گرام والے رسوئی گیس سلینڈر کی بازار میں قیمت یعنی بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت 637 روپیے تھی جو اب کم ہو کر 594 روپیے ہو گئی ہے ۔ اس کے باوجود اس دوران سبسڈی والا سلینڈر 100 روپیے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 494.35 روپیے سے بڑھ کر 594 ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے سبسڈی میں مسلسل تخفیف سے رواں برس مئی سے ہی سبسڈی اور بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت ایک ہو گئی ہے ۔ رواں برس مئی، جون اور جولائی میں صارفین کو کوئی سبسڈی نہیں ملی ہے ۔ مودی حکومت کی پہلی مدت کار میں ہی ایسی خبریں آئی تھیں کہ حکومت کا منصوبہ دھیریے دھیرے رسوئی گیس سلنڈر پر سبسڈی ختم کرنے کی ہے لیکن اس سلسلے میں پوچھے جانے پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان ہر دفعہ اس بات سے انکار کرتے رہے ۔ دوسری جانب حکومت نے گذشتہ ایک برس میں سبسڈی میں مسلسل تخفیف کی ہے ۔ جولائی 2019 میں سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر 494.35 روپیے کا اور سبسڈی والے سلینڈر 637 روپیے کا تھا۔ اکتوبر 2019 میں سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر 517.95 روپیے اور بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت 794 روپئے ہو گئی۔ اپریل میں سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت 581.57 روپیے اور بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت 714 روپیے ہو گئی۔ اپریل میں سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت 581.57 روپیے اور بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت 744 روپیے ہو گئی۔بین الاقوامی بازار میں اپریل میں ایل پی جی کی قیمتوں میں زبردست کمی ہونے کے بعد مئی میں گھریلو سلینڈر کی قیمت بازار میں 162.50 روپیے کم ہو کر 581.50 روپیے کر دی گئی جس سے سبسڈی اور بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت میں بھی یکساں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے اپنی ویب سائٹ پر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت کے بارے میں معلومات دینا بند کر دیا ہے ۔ ایک سال پہلے تک ویب سائٹ پر اس کی معلومات دستیاب ہوتی تھی۔ سبسڈی والے سلینڈر کی قیمتوں میں گذشتہ برس جنوری سے اب تک ہوئے اضافے اور اس کی وجہ جاننے کے لیے عوامی زمرے کی کمپنی کو 07 جولائی کو لکھے گئے ای میل کا اس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے ۔