پکوان گیس کی قیمت میں اضافہ پر تنقید: پرینکا گاندھی

   

نئی دہلی : کانگریس پارٹی کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کے بعد پکوان گیاس کی قیمت میں اضافہ پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گنا کسانوں کا پیسہ تین سال سے نہیں بڑھا ہے لیکن ایل پی جی سلینڈروں کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ ہورہا ہے ۔ پرینکا نے حکومت کو کسان ، مزدور اور غریب مخالف قرار دیا ۔پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے عام لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے ۔