پھانسی کی سزاوار شبنم کی رحم کی دوسری اپیل

   

رامپور: اترپرددیش کے ضلع امروہہ کے باون کھیڑی علاقے میں 14۔15اپریل 2008کو اپنے کنبے کے ہی سات افراد کو عاشق کے ساتھ مل کر موت کے گھاٹ اتارنے کے پاداش میں پھانسی کی سزاوار شبنم نے گورنر کے نام اب ایک اوررحم کی دوسری درخواست تیار کی ہے ۔گورنر آنندی بین پٹیل تک رحم کی درخواست پہنچانے کے لئے عرضی کو شبنم کے وکیلوں نے رامپور کے جیل سپرنٹنڈنٹ کو سونپی ہے ۔ جمعرات کی شام شبنم کے دو وکیلوں نے رامپور کے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کر کے ان کو گورنر کے نام رحم کی درخواست سونپی ہے ۔ اس میں اس کی پھانسی کی سزا معاف کئے جانے کی اپیل کی گئی ہے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ پیڑی سلونیا نے کہا کہ دو وکیلوں نے رحم کی اپیل گورنر تک پہنچانے کے لئے انہیں دی ہے ۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ گورنر سے رحم کی امید میں شبنم کی یہ دوسری کوشش ہے ۔ اس سے قبل اس کی رحم کی درخواست گورنر کی سطح سے خارج ہوچکی ہے ۔