پھانسی کے سزاء یافتہ مشرف کو ہندوستانی شہریت دی جائے،بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی کا طنز

   

نئی دہلی19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) شہریت ترمیم قانون (سي اے اے ) کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں ہو رہے احتجاج ومظاہروں کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تیز طرار لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے جمعرات کو چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ پھانسی کی سزا پائے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو ہندوستان کی شہریت دے دینی چاہئے ۔سابق فوجی آمر مشرف کو منگل کو پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے غداری کے معاملے میں سزائے موت سنائی ہے جس کا وہاں کی فوج نے احتجاج کیا ہے ۔ممبر پارلیمنٹ سوامی نے آج ٹوئٹ کیا‘‘مشرف دریا گنج علاقے کے ہیں اور ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم فاسٹ ٹریک بنیاد پر ان کو شہریت دے سکتے ہیں۔ خود کو ہندوؤں کی نسل ماننے والے تمام لوگ نئے شہریت ترمیم قانون کے لئے اہل ہیں اور انہیں (شہریت) دی جائے ۔قابل غور ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مشرف کی سزا پر بحث کے لئے بدھ کو پاکستان تحریک پارٹی(پی ٹی آئی) کی ہنگامی میٹنگ بھی بلائی تھی۔خیال رہے ،مشرف فی الحال سنگین طور سے بیمار ہیں اور دبئی میں مقیم ہیں۔