پھل قدرت کا فرحت بخش تحفہ

   

شہتوت : شہتوت کا خوبصورت اور فرحت بخش پھل کھانے سے طبیعت ایک دم بحال ہو جاتی ہے۔اس کی سینکڑوں اقسام ہیں۔بعض اقسام تو ایسی ہیں کہ شہتوت کا دانہ منہ میں رکھتے ہی شیرینی کی طرح گھل جاتا ہے اور مزید کھانے کو دل کرتا ہے۔ منٹوں میں پلیٹ صفا چٹ ہو جاتی ہے۔شہتوت کا پھل بیماریوں سے پیدا شدہ گندے مادے خارج کرتا ہے۔جگر کا فعل درست کرتا ہے، خون صاف کرتا ہے۔پھوڑے پھنسیوں سے حفاظت، گلے کی تکلیف اور خناق Diphtheria کا علاج ہے۔گھبراہٹ، بے چینی اور چڑچڑے پن کو ختم کرتا ہے۔اسے کھانے سے اعصاب پْرسکون ہو جاتے ہیں۔دل و دماغ میں تر و تازگی آتی ہے۔سفید شہتوت جگر اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔ آج کل شربت توت سیاہ کھانسی کا مجرب علاج ہے۔منہ میں چھالے پڑ گئے ہوں تو کالے شہتوت کا شربت استعمال کریں، گلے کے غدود ٹانسلز بڑھ جائیں، آواز بھاری ہو جائے تو شہتوت کا شربت دیں، آپریشن کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔تمباکو نوشی میں گلے کو صاف رکھتا ہے، گردے صاف کرتا ہے، پیاس گرمی دور کرتا ہے، شہتوت کھانے سے گلے کے غدود ٹانسلز بڑھ نہیں سکتے، گرمی کے دنوں میں متواتر دو ماہ صبح و شام 200 گرام شہتوت کھائیں تو خناق سے چھٹکارا ہو جاتا ہے۔