کانپور دیہات، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈکیت پھولن دیوی کی گینگ نے تقریباً چار دہے قبل بہمائی قتل عام میں 20 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ خصوصی عدالت کو بتایا گیا کہ اس کیس کی ڈائری لاپتہ ہوگئی ہے جبکہ خصوصی جج سدھیر کمار آج اپنا فیصلہ سنانے والی تھے۔ انھوں نے اس معاملے کو 24 جنوری پر ڈال دیا ہے۔