حیدرآباد۔/7 فبروری، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک تاجر نے خودکشی کرلی۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 53 سالہ محمد عارف جو پیشہ سے تاجر تھا عمر کالونی پہاڑی شریف میں رہتا تھا اور سنگاریڈی کا متوطن تھا۔ اس شخص نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس پہاری شریف سمجھتی ہے کہ عارف نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ہوگا۔ پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔