پہاڑی شریف میں خوفناک سڑک حادثہ تین افراد بشمول خاتون ہلاک

   


حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پہاڑی شریف حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ حادثہ رات دیر گئے پہاڑی شریف حدود میں پیش آیا ۔ اس حادثہ میں 22 سالہ اکبر ، 22 سالہ نازیہ بیگم اور 18 سالہ ساجد ہلاک ہوگیا ۔ اکبر کا تعلق حسن نگر نازیہ بیگم کا تعلق کاماریڈی اور ساجد کا تعلق فتح دروازہ گولکنڈہ سے بتایا گیا ہے ۔ متوفی افراد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کل رات بولیورو گاڑی میں شہر کے مضافات میں گھومنے نکلے تھے اور پہاڑی شریف حدود میں حادثہ پیش آیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق گاڑی کی رفتار کافی تیز تھی اور گاڑی بے قابو ہو کر روڈ ریلنگ سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور متوفی افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع