پہاڑی شریف میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ پہاڑی شریف علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ بی داسو جو پیشہ سے مزدور تھا 27 مارچ کو موٹر سائیکل پر علاقہ پہاڑی شریف سے جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ عثمانیہ منتقلی کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔