پہاڑی شریف میں نامعلوم نوجوان کا قتل

   

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف علاقہ میں یک نامعلوم نوجوان کا قتل کردیا گیا اور نعش کو جل پلی تالاب کے کنارے پھینک دیا گیا ۔ آج صبح جیسے ہی یہ اطلاع عام ہوئی مقامی عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ اطلاع کے ساتھ ہی ڈی سی پی ، ایل بی نگر مسٹر نیرپت سنگھ جائے واردات پہونچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ اس نوجوان کی عمر تقریباً 30 تا 35 سال کے درمیان بتائی گئی ہے اور اس کے گردن پر گہرے نشان پایا جاتا ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ گردن پر زور دار وار کرتے ہوئے اس نوجوان کا قتل کیا گیا ہوگا اور اس کی انگلیوں بھی کٹی ہوئی ہے ۔ پولیس نے فوری طور پر کلوز ٹیم اور ڈاگ اسکوائڈ کو طلب کرلیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ وادی مصطفی کے راستہ میں موجودہ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔