پہلا آل پارٹی وفدچار ملکی دورے پر روانہ

   

نئی دہلی، 21مئی (یو این آئی) پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر بے نقاب کرنے کیلئے مختلف ممالک جانے والے سات کل جماعتی وفود میں سے پہلا آج شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ شری کانت شنڈے کی قیادت میں روانہ ہوا۔ وفد متحدہ عرب امارات، لائبیریا، جمہوریہ کانگو اور سیرا لیون کا دورہ کرے گا۔ یہ وفد دہشت گردی کے تئیں ہر طرح کی رواداری کے مضبوط پیغام کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہندوستان کے مضبوط نقطہ نظر سے آگاہ کرے گا۔ سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے منگل کو تینوں وفود کے ارکان کو آپریشن سندور اور دہشت گردی پر ہندوستان کے موقف سے آگاہ کیا۔