پہلوان سونم ملک اولمپک ڈیبیو کے پہلے مقابلہ سے باہر

   

ٹوکیو: ہندوستان کی نوجوان پہلوان سونم ملک اپنے اولمپک ڈیبیو میں ایک بے خوف کوشش کے باوجود یہاں منگل کو ٹوکیو 2020 میں خواتین فری اسٹائل 62کلوگرام کے 1/8آخری مقابلہ میں منگلولیائی پہلوان بولوریتویا کھریل کھؤ سے شکست کھاکر باہر ہوگئیں۔ سونم نے پہلی اور دوسری مدت میں ایک ایک تکنیکی پوائنٹ حاصل کئے جس سے انہیں میچ میں اچھی رفتار ملی ۔ بولوریتویا نے میچ میں واپسی کی اور دوسری مدت میں دو تکنیکی پوائنٹ درج کئے ، جس سے اسکورلائن 2-2ہوگئی۔علیحدگی کے معیار کی بنیاد پر بولوریتویا کو فاتح اعلان کیا گیا۔ سونم ملک اس شکست کے ساتھ ٹوکیو اولمپک سے باہر ہوگئی ہیں کیونکہ کوارٹر فائنل میں پہنچ کر بلغاریہ کی پہلوان 0-10 سے شکست کھاگئیں اور ان کی شکست کے ساتھ سونم کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔ ہندوستانی پہلوان نے 2018 میں کیڈٹ ایشیائی کشتی چمپئن شپ اور کیڈٹ عالمی کشتی چمپئن شپ میں برونز میڈل جیت کر بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی تھی اور اگلے سال انہوں نے کیڈٹ عالمی کشتی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا لیکن ٹوکیو میں انہیں پہلے راونڈ میں ہی شکست کھاکر باہر ہوجانا پڑا۔