پہلی بارسعودی ٹیم نے دنیا کی پراسرار آتش فشاں غار سرکرلی

   

ریاض۔ سعودی عرب کے شہریوں کا گروپ پہلی بار ماکر الشیا ھین نامی گہری غار کے اختتام تک پہنچنے میں کامیاب ہواہے جو سعودی عرب کے سب سے بڑے آتش فشاں غاروں میں سے ایک ہے۔ میڈیارپورٹس کے مہم جوں، عبداللہ الضیدان، عبدالعزیز السلمہ، ولید العلی، عبداللہ الدوسری اور بدر العلی نے گہرے غار تک اپنا سفرمکمل کیا۔ انہوں نے اس سفر پر اپنی حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے غار کو ایک مختلف دنیا اور ایک اور سیارہ یا سچائی کا افسانہ بھی قرار دیا۔اس دوران تقریبا ساڑھے چار گھنٹے لگے اور تقریباً 6 کیلومیٹر آنے جانے کا پیدل سفرطے کیا گیا۔