پہلی بار ایک خاتون مصر کی اعلیٰ ترین عدالت کی جج مقرر

   

قاہرہ: مصری خاتون ردوا حلمی نے نئی تاریخ رقم کردی اور ان کا مصر کی اعلیٰ ترین عدالت اسٹیٹ کونسل کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے تقرر کردیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ردوا حلمی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے کئے گئے ایک فیصلے کے نتیجے میں مصر کے اہم عدالتی اداروں میں سے ایک اسٹیٹ کونسل میں گزشتہ سال عہدہ پانے والی 98 خواتین میں سے ایک ہیں۔ قومی کونسل برائے خواتین (این سی ڈبلیو) کی سربراہ مایا مرسی نے کہا کہ 5 مارچ مصری خواتین کیلئے ایک نیا تاریخی دن ہے۔یہ اقدام 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن سے پہلے کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ آبادی والے عرب ملک مصر میں خواتین اپنے حقوق کے حصول کیلئے برسوں سے ایک مشکل جنگ لڑ رہی ہیں۔