پہلی فرصت میں جنک فوڈ چھوڑیں

   


حیدرآباد۔ اس وقت روایتی صحت بخش کھانوں کی بہ نسبت فاسٹ فوڈ اور ہوٹلنگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور اب یہ ایک فیشن بن چکا ہیلیکن فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ کے استعمال سے انسانی جسم پر مضر اثر ات مرتب ہورہے ہیں کیونکہ اس میں متوازن غذائی اجزاء کا خیال نہیں رکھاجاتا ،چکنائی ،نمکیات ، مصالحہ جات، شکر اور کیمیائی اجزاء جو انسانی صحت کے لیے مضر ہیں شامل کئے جاتے ہیں۔اس لئے سائنسی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ان میں کیلوریز کی مناسب مقدار نہیں ہوتی اور زیادہ کیلوریز سے وزن بڑھتا ہے اور جسم پھولتا ہے۔انسان چاق و چو بند نہیں رہتا وہ سستی اور کاہلی کا شکار ہو جاتا ہے۔زیادہ چکنائی کی وجہ سے امراضِ قلب کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔بلکہ طبّی ماہرین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ہفتے میں دو یا تین بار سے زیادہ جنک فوڈ کھانے سے د ل کے امراض میں اضافے کے زیادہ ممکنات پیداہو جاتے ہیں۔برطانیہ کنگ کالج لندن کی تحقیق کے مطابق معدے میں پائے جانے والے ایسے بیکٹریا جو انسانی جسم کو آنتوں کی بیماریوں، ذیابطیس، امراض قلب اورکینسر غیرہ جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیںوہ فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ کے استعمال سے ایک تہائی کی تعداد حد تک معدے سے ختم ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے انسانی جسم کوکئی انسانی خطرناک بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے اور ایسے بیکٹریا کی تعداد معدہ میں تقریبا تقریبا ساڑے تین ہزار ہے۔ جنک فوڈ میں بنیادی غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے خون کے خلیوں ، جگر، معدے پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔شہریوں کی صحت پر برا اثر پڑنے کی وجہ سے لاس اینجلیز میں تو کچھ عرصہ پہلے جنک فوڈ کی تیاری اور فروخت پر ہی پابندی لگادی گئی تھی۔ جنک فوڈ انسان کے مدافعتی نظام کو کمزورکردیتا ہے۔ اور یادداشت کو بھی کمزور کردیتا ہے اس کے علاوہ ہارمونز میں تبدیلی کا سبب بھی بنتا ہے۔ سا ئنسی تحقیق کے لحاذ سے فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ ذیابطیس جیسی خطرناک بیماری کا موجب بھی بن سکتا ہے کیونکہ اس کی تیاری میں سستے غزائی اجزاء شامل ہوتے ہیں اور فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ میں چکنائی کا استعمال کولیسٹرول کی زیادتی کا سبب بنتا ہے اور یہ ذہنی تناو بھی پیدا کرتا ہے۔گھر کے صحت بخش کھانے کے بجائے غیر معیاری اشیاء اور غیر موزوں غزائی اجزاء سے تیار شدہ فاسٹ فوڈکسی طرح بھی انسانی صحت کے لئے بہتر نہیں ہیں۔ جنک فوڈانسان کے مدافعتی نظام کو کمزور کردیتا ہے اور یادداشت کو بھی کمزور کردیتا ہے اس کے علاوہ ہارمونز میں تبدیلی کا سبب بھی بنتا ہے۔سائنسی تحقیق کے لحاذ سے فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ ذیابطیس جیسی خطرناک بیماری کا موجب بھی بن سکتا ہے کیونکہ اس کی تیاری میں سستے غزائی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ویسے سستے اور غیر معیاری اجزاء سے بنی ہرغذا نقصاندہ ہوتی ہے لیکن جنک فوڈ اس میں سب سے آگے ہے۔