اسٹینفرڈ: اگرچہ تھری ڈی پرنٹر سے بڑی اشیا بنائی جاتی ہیں لیکن اب ماہرین نے نینوپیمانے کا انتہائی باریک ڈیزائن تیار کیا ہے لیکن اس کی سب سے خاص بات یہ ہیکہ اس میں پالیمر میں دھات ملائی گئی ہے جو اس سے پہلے ممکن نہ تھی۔ دوسری اہم بات یہ ہیکہ اسٹینفرڈ یونیورسٹی کا چھاپہ گیا لوگو نہ صرف بہت خوبصورت ہے بلکہ بہت ٹھوس بھی ہے۔ اسے بہت تیزرفتاری سے بنایا گیا ہے۔ اس کا خاص مقصد خردبرقیات میں نازک پرزوں کو محفوظ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ ایک عام پالیمر میں دھات کے ایٹم ملاکر اسے تیار کیا گیا ہے جسے ’نینوکلسٹر‘ بھی کہا جاسکتا ہے۔اس نینوساخت کو ٹوفوٹان لیتھوگرافی سے کاڑھا گیا ہے جس ایک گاڑھے مائع (اس تجربے میں پالیمر کا ملغوبہ) پر لیزر ڈالی جاتی ہے۔