نئی دہلی۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما اس وقت راحت کی سانس لے رہے ہوں گے جب ان کی ٹیم نے آخرکار آئی پی ایل کے اس ایڈیشن میں اپنی پہلی جیت درج کروائی اور منگل کو یہاں آخری گیند کے سنسنی خیز مقابلے میں دہلی کیپٹلس کے خلاف چھ وکٹ سے فتح حاصل کی۔ پانچ بارکی چمپئن ایم آئی کو اپنے پہلے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن روہت کی قیادت والی ٹیم نے آخری گیند پر 173 رنز کا تعاقب کرنے کے بعد آخرکار جیت حاصل کی۔ سیزن میں پہلی کامیابی کے بعد ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مقابلہ جیتنا سب سے اہم ہے۔ ہم پہلے مقابلے سے ہی سخت محنت کر رہے ہیں۔ ہم نے ممبئی میں کیمپ لگایا تھا، نتیجہ (ہمارے حق میں) ملنا اچھا لگتا ہے۔ پہلی جیت ہمیشہ خاص ہوتی ہے۔ روہت جہنوں نے 45 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔