سری نگر، 14 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے حالیہ گولہ باری سے متاثر ہونے والے کنبوں کو پہلے امدام فراہم کیا جائے گی اس کے بعد سرحدی علاقوں میں بنکر تعمیر کرنے کی بات کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ تمام متاثرین تک پہنچا جائے تاکہ ان تک امداد پہنچائی جائے ۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کے روز اوڑی میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہشکر ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد گذشتہ دو دنوں سے سرحدوں پر خاموشی ہے ، ایسا لگا رہا تھا کہ سرحد پار سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی تھی’۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ تمام متاثرین تک پہنچا جائے تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جائے اور متاثرین کو امداد فراہم کی جائے ۔