پہلے اپنے وزیر کو سنبھالیں، پھر مشورہ دیں: ممتابنرجی

,

   

دنہاتا/ نتاباری/ فلاکاتا (مغربی بنگال): چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے نندی گرام سے الیکشن جیتنے کا دعوی کرتے ہوئے آج وزیراعظم نریندر مودی پر جوابی تنقید میں کہا کہ انہیں (ممتا بنرجی) کسی متبادل نشست سے مقابلہ کرنے کے بارے میں ان (مودی) کے مشورے کی ضرورت نہیں۔ وزیراعظم نے جمعرات کو ممتا بنرجی سے وضاحت چاہی تھی کہ آیا ان افواہوں میں کچھ سچائی ہے کہ وہ آخری مرحلہ کے چنائو والی کوئی نشست سے بھی اپنی نامزدگی داخل کرنے والی ہیں۔ ٹی ایم سی سربراہ نے آج تین مختلف مقامات پر انتخابی ریالی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ سب سے پہلے اپنے وزیر داخلہ کو قابو میں رکھیں اور پھر ہم پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ ممتا نے الزام عائد کیا کہ امیت شاہ مرکزی فورسس پر اثرانداز ہورہے ہیں ۔