پہلے غازی آباد میں حج ہاؤس بنتا تھا ہماری حکومت نے کیلاش مانسروور کی عمارت بنائی: وزیر اعلیٰ یوگی نے دیا متنازع بیان

   

لکھنؤ: مغربی اتر پردیش کا انتخاب بی جے پی کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے تمام بڑے لیڈران اس علاقے کے تیزی سے دورے کر رہے ہیں اتوار کو یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی آباد کا دورہ کیا یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک انتخابی پروگرام میں کہا پہلے غازی آباد میں حج ہاؤس بنتا تھا لیکن اب ہماری حکومت نے کیلاش مانسروور کی عمارت بنائی ہے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی مسلسل مغربی یوپی کو پولرائز کرنے کی کوشش کر رہی ہے سی ایم یوگی کا حال ہی میں غازی آباد کا یہ تیسرا دورہ ہے اس دوران وہ والمیکی بستی بھی گئے موہن نگر کی اس کالونی میں انہوں نے کچھ گھروں میں جا کر لوگوں سے بات کی یہ پہلی بار ہے کہ کوئی وزیر اعلیٰ اس بستی میں آیا ہے تو لوگوں نے ان کا استقبال کیا لیکن لوگوں نے اپنے مسائل بھی بتائے غازی آباد میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا انہوں نے قوم پرستی اور ترقی پر اپنی پیٹھ تھپتھپائی اور 300 یونٹ مفت بجلی دینے پر اکھلیش یادو پر طنز کیا۔