پہلے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابی عمل کا آغاز

   

9 جنوری تک پرچہ نامزدگیوں کا ادخال ۔21 جنوری کو پولنگ
حیدرآباد 7جنوری ( سیاست نیوز)تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت انتخابی عمل کا آج آغاز ہوا ۔ پہلے مرحلہ کے تحت 4480 گرام پنچایتوں و 39,832 وارڈز کیلئے انتخابات منعقد ہونگے ۔ اس طرح 9 جنوری صبح 10:30 بجے تا شام 5:00 بجے پرچہ جات نامزدگیاں قبول کی جائیں گی ۔ 10جنوری کو 5بجے شام تک نامزدگیوں کی جانچ کی جائیگی ۔ 11جنوری کو شام 5بجے تک نامزدگیوں سے متعلق اعتراضات و اپیلیں قبول کی جائیں گی اور 12جنوری کو ان کی یکسوئی کی جائیگی ۔ پرچہ جات نامزدگیوں سے دستبرداری ،13جنوری کو 3بجے تک اختیار کی جاسکتی ہے، بعد ازاں امیدواروں کی قطعی فہرست کا رٹرننگ آفیسرس اعلان کریں گے اور 21جنوری کو صبح 7بجے تا دوپہر ایک بجے تک پہلے مرحلہ کے انتخابات سے متعلق رائے دہی ہوگی ۔ اسی دن دوپہر دو بجے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا اور گنتی کے مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کیا جائیگا ۔ پہلے مرحلہ کے تحت 39ریونیو ڈیویژنس میں 197 منڈلوں کے حدود میں واقع گرام پنچایتوں میں پہلے مرحلہ کے تحت انتخابات ہونگے ۔