پہچاننے میں ناکامی پر نئی ڈی سی پی نے خاتون کانسٹیبل کو ٹریفک ڈیوٹی پر بھیج دیا

   

تھرواننتاپورم: کیرالا کے کوچی کے نئی تقرر کردہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے اس کو پہچاننے میں ناکامی پر خاتون کانسٹیبل کو سزاء کے طور پر ٹریفک ڈیوٹی پر بھیج دیا۔ آئی پی ایس آفیسر ایشوریا ڈونگرے نے بتایا کہ وہ سنتری کی ڈیوٹی پر تھی اور اس کو سخت چوکس رہنا چاہئے تھا لیکن سرکاری گاڑی کے آنے کے باوجود اس کو پہچانا نہیں اور مجھے روک دیا۔