نئی دہلی۔ پیارے خان ناگپور نژاد ایک کاروباری ہیں‘ نے ایک کروڑ روپئے کے 32ٹن آکسیجن کی خریدی کے لئے صرف کے اور اس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ناگپورکو سربراہ کیاتاکہ کویڈ مریضوں کا علاج کیاجاسکے۔
پچھلے ہفتہ انہوں نے 16آکسیجن پر مشتمل ایک ٹینکر چھتیس گڑھ کے بھیلائی میڈیکل کالج روانہ کیاتھا۔
اس کے بعد انہو ں نے اتنی ہی آکسیجن پر مشتمل ایک او رٹینکر بھی روانہ کیاتھا۔ ٹرانسپورٹ کاروبار خا ن کا پیشہ ہے اور وہ امشی ٹرانسپورٹ کے مالک ہیں
کویڈ 19کے خلاف جاری جنگ میں کئی محاذوں پر متعدد مسلمان آگے نظر آرہے ہیں۔ اس وبا ء کے دوران کئی ایسے ہیں جو کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔ مسلم میریر سے بات کرتے ہوئے پیارے خان نے کہاکہ”آکسیجن کی قلت کی وجہہ سے لوگوں کی موت دیکھ کر کافی درد ہورہا ہے“۔
الحمد اللہ میں نے انتظام کیااور اس کا استعمال کے لئے دو ٹینکر آکسیجن کے 16ٹن پر مشتمل سرکاری میڈیکل کالج ناگپور روانہ کیا۔ مجھے کسی بتانے یا ستائش کی توقع نہیں ہے اور میں نے یہ کام صرف اللہ کے لئے کیاہے“۔
کئی شہروں میں مسلم مردہندو کویڈ متاثرین کے آخری رسومات انجام دے رہے ہیں۔ دانش صدیقی اور صدام قریشی ان میں سے ہی ہیں۔ انہوں نے بھوپال میں 60نعشوں کے آخری رسومات انجام دئے ہیں۔
ہندوستان میں آکسیجن کی قلت کے ساتھ کویڈ19کے مریضوں کے علاج کے لئے درکاری بنیادی طبی سہولتوں کی قلت درپیش ہے۔موجودہ حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے کہاتھا کہ ہندوستان کو”قومی ایمرجنسی جیسی صورتحال“ کا سامنا ہے۔
مذکورہ عدالت نے مرکز سے استفسار کیاکہ آکسیجن کی سپلائی کے بشمول متاثرین مریضوں کے علاج کے لئے ضروری ادوایات اور ٹیکہ اندازی کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ایک”قومی منصوبہ“ پیش کریں۔