پیاز کی قیمت دوگنی ہوگئی

,

   

حیدرآباد :۔ مہاراشٹرا ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں بارش کے باعث پیاز کی فصل متاثر ہوئی اور اس کی پیداوار پر اثر پڑا جس کی وجہ قیمت تقریباً دوگنی ہوگئی ہے ایک ماہ قبل حیدرآباد میںپیاز 40 روپئے فی کلو گرام فروخت کی جارہی تھی لیکن اب اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ تاہم ذرائع نے پیاز کی قیمت میں اس طرح کے اضافہ کو پڑوسی ریاستوں سے اس کی یہاں سربراہی کو نصف تک کم کردینے سے منسوب کیا ہے ۔ پیاز کی قیمت میں اضافہ کی وجہ مرکزی حکومت نے قیمتیں کم ہونے تک اسکی برآمدات پر امتناع عائد کردیا ۔ تلنگانہ میں پیاز کی کاشت زیادہ تر عالم پور ، گدوال ، ونپرتی ، کولاپور اور نارائن کھیڑ میں ہوتی ہے ۔