پیاز کی قیمت میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) چند دنوں سے کنٹرول میں رہنے والی پیاز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک پیٹ زرعی مارکٹ میں جمعہ کو پیاز کی قیمت میں فی کیلو 7 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ گریڈ I پرمیم پیاز 2700 روپئے فی کنٹل، ماڈل پیاز فی کنٹل 1800 روپئے اور گریڈ II پرمیم پیاز فی کنٹل 1600 روپئے اور ماڈل 1200 روپئے فی کنٹل فروخت ہورہی تھی۔ تاہم موسلادھار بارش کے باعث ریاست کے گدوال اور آندھراپردیش کرنول میں پیاز کی فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ انعام پالیسی کے خلاف آندھراپردیش میں جاری احتجاج اور مہاراشٹرا میں پیاز کے اسٹاک میں کمی آجانے کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک پیٹ زرعی مارکٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر دامودھر نے بتایا کہ تلنگانہ، مہاراشٹرا، کرناٹک، آندھراپردیش سے ملک پیٹ زرعی مارکٹ میں چہارشنبہ کو 13,080 کنٹل اور جمعرات کو 11,400 کنٹل پیاز پہنچی۔ ایک ہی دن میں 1,680 کنٹل پیاز کی سپلائی میں کمی ہوجانے سے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ن