پیاز کی قیمت میں چارسالوں میں سب سے زیادہ‘ ایک روز میں فی کنٹل ایک ہزار ر وپئے کااضافہ

,

   

ناسک۔ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکٹ اے پی ایم سی لاسال گاؤں میں پیاز کی عام قیمت جمعرات کے روزفی کنٹل ایک ہزار روپئے تک بڑھ گئی جو چار سالوں میں بڑی ہوئی قیمت ہے۔دن کے ہراج کے اختتام پراوسط ہول سیل قیمت 4500روپئے فی کنٹل رہی ہے۔

سابق میں 16ستمبر2015کے روز فی کنٹل 4300کا اوسط ہول سیل ریکارڈ رہا ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ قیمت فی کنٹل5700تھی جو22اگست2015میں ہوئی تھی ۔

پچھلے ہفتہ لاسالہ گاؤں میں پیاز کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا ہے۔ جس پر ملک کے باورچی خانوں کا انحصار ہوتا ہے۔

مذکورہ بلب بھی ریٹل مارکٹ میں پچھلے ہفتہ 35روپئے فی کیلو کے مقابلے 50روپئے فی کیلو فروخت کیاجارہا ہے۔

جمعرات کے روز بڑھتی قیمت آنے والے دودنوں میں ریٹل مارکٹ پر اثر انداز ہوتی دیکھائی دے گی۔

اے پی ایم سی کے ذریعہ کا کہناہے کہ جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں پیازکی قلت ’جہاں پر اس کی پیدوار زیادہ ہے اور ان ریاستوں میں اس کی مانگ بھی بہت زیادہ ہے۔تازہ خریف فصل ابھی کچی ہے اور اس کو مکمل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ تمام ہول سیل قیمت پر فروخت کی جائے گی۔

اسکے علاوہ آنے والی پیاز15000فی کنٹل پچھلے ماہ ایک روز میں فروخت کی گئی اور بارش کی وجہہ سے اس کی قیمت دس ہزار سے بارہ ہزار تک گری۔

پیا ز کے کاروباری منوج جین نے کہاکہ زیادہ تر کسان اسٹوریج سہولتوں میں اپنے سامان فروخت کررہی ہے جس کی وجہہ سے مارکٹ میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ محض د وسے تین ہفتوں تک یہ رہے گا