٭ بنگلہ دیش میں آج پیاز کی قیمت دگنی ہوگئی۔ 50 فیصد اضافہ کیساتھ پیاز ریٹیل مارکٹ میں 90 تا 100 ٹکہ (78 تا 86 روپئے) میں فروخت ہوئی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر ترکاریوں کی درآمدات کو روک دیا گیا ہے۔ اس پابندی کے بعد ترکاریوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ ڈھاکہ میں پیاز کی ریٹیل قیمت 100 ٹکہ بتائی گئی ہے جبکہ پیر کے دن یہاں پر پیاز کی قیمت 60 ٹکہ بتائی گئی تھی۔ ایک تاجر نے کہا کہ پیاز سے لدی ہوئی کئی ٹرکوں کو ہندوستانی سرحدوں کے اس پار کھڑا دیکھا گیا ہے۔