پیان کو آدھار سے مربوط کرنے 31ڈسمبرتک مہلت

   

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے پیان کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کیلئے ستمبر میں تین ماہ کی مہلت دی تھی جو 31ڈسمبر کو ختم ہوجائے گی ۔ محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے ساتویں مرتبہ اس مہلت میں توسیع کی گئی تھی جس کا مقصد انکم ٹیکس دہندگان کو 12ہندسوں پر مبنی منفرد شناختی اتھاریٹی آدھار کارڈ سے 10الفاظ و ہندسوں پر مبنی پیان کارڈ سے مربوط کرنے کیلئے سہولت کی فراہمی تھا ۔