پیدل سفر حج کے بعد شہاب کی روضہ رسولؐ پر حاضری

,

   

کیرالا کے ضلع ملا پورم میں ولن چیری سے تعلق رکھنے والا شہاب چوتور 2 جون 2022ء کو پیدل سفر حج شروع کرنے کے بعد آخرکار سعودی عرب پہنچ چکا ہے۔ وہ سب سے پہلے مدینہ منورہ پہنچا اور روضہ رسولؐ پر حاضر ہوا۔ شہاب نے اپنی آبائی ریاست سے مقدس سفر کا پیدل آغاز کرنے کے بعد تقریباً 370 دنوں میں سعودی عرب پہنچا۔ 8640 کیلو میٹر کے سفر میں وہ پاکستان، ایران، عراق ، کویت سے گذرتے ہوئے سعودیہ پہنچا ہے۔