حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کی مصروف پیراڈائز ہوٹل میں آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ آج شام یہ حادثہ پیش آیا ۔ ہوٹل میں ہمیشہ کی طرح گراہکوں کی بھیڑ موجود تھی ۔ تاہم آگ لگنے کے فوری بعد ہوٹل عملہ نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے گراہکوں کو باہر نکالا ۔ اس موقع پر پیراڈائز سرکل پر خوف و سنسنی پھیل گئی ۔ ہوٹل میں اچانک لگی آگ سے سارے علاقہ میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی اور دھواں پھیلنے لگا جس کے بعد افراتفری پیدا ہوگئی ۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ عملہ نے موقع واردات پہونچکر بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ ع