پیرس : فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان نے روز مرہ کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔پیرس کو اپنی زد میں لینے والی شدید بارشوں کی بنا پر اچانک پیدا ہونے والے سیلاب نے روز مرہ کی زندگیوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔محکمہ موسمیات میتیو فرانس کی جانب سے وسیع پیمانے کے سیلاب کی پشین گوئی کے باوجود ، شدید بارش سے بعض میٹرو اسٹیشنوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں۔