پیرس پولیس ہیڈکوارٹر میں آئی ٹی ورکر کی چاقوزنی، 4 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

پیرس پولیس ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو ایک آئی ٹی ورکر نے چاقو ہاتھوں میں لہراتے ہوئے خوفناک ماحول برپا کردیا جس میں اُس نے تین پولیس آفیسرز کو ہلاک کردیا۔ حملہ آور جسے اڈمنسٹریٹیو آفیسر بتایا گیا، اس کو برسرموقع گولی مار دی گئی اور وہ بھی ہلاک ہوگیا۔ تاہم اس کی ہلاکت خیز حرکتوں کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔ یہ حملہ ایک روز بعد پیش آیا جبکہ فرنچ پولیس نے آفیسرز کے تئیں تشدد میں اضافے پر ملک گیر ہڑتال منعقد کی تھی۔