پیری مکمل فام کے ساتھ واپسی کی خواہاں

   

Ferty9 Clinic

ملبورن۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران زخمی ہونے والی آسٹریلیائی آل راؤنڈر ایلس پیری نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ میں واپسی کے لئے جلد بازی نہیں کریں گی اور جب وہ اپنی بہترین فارم حاصل کرلیںگی تبھی وہ ٹیم کے لئے کھیلیں گی۔ مارچ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران پیری زخمی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے انہیںجنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل اور ہندوستان کے خلاف فائنل میں کھیلنے سے روکا گیا تھا۔ آسٹریلیائی خواتین ٹیم اب ستمبر میں نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی اور اس وقت تک پیری کے فٹ ہوجانے کا امکان ہے لیکن 29 سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ اس وقت تک واپس نہیں آئیں گی جب تک کہ انہیں اپنی بہترین کارکردگی کا یقین نہ ہوجائے۔