پیر چھونے کی کوشش کرنے والی خاتون کے پیر چھونے خود وزیر اعظم جھک گئے

   

بنگلورو ( سیاست ڈاٹ کام ) جب وزیر اعظم نریندر مودی ایک تقریب میں ایوارڈز تقسیم کر رہے تھے ایک خاتون ان کے پیر چھونے کیلئے جھکنے لگی ۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وزیر اعظم خود بھی جھک گئے تاکہ خاتون کے پیر چھو سکیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے خاتون کو مبارکباد دی ۔ اس پر مرکزی وزیر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ ہر ماں اور بیٹی کیلئے عزت و احترام کو ظاہر کرتا ہے ۔