پیر کو تحقیر عدالت کی ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی جائے گی

   

1370 کروڑ روپئے کے بلز ادا کردئے گئے ۔ ٹرانسکو ، جینکو کے سی ایم ڈی کا دعوی
حیدرآباد /19 اگست ( سیاست نیوز ) ٹرانسکو ۔ جینکو کے سی ایم ڈی ڈی پربھاکر راؤ نے تلنگانہ پر کھلے بازار سے برقی کی خرید و فروخت پر عائد کردہ پابندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ۔ تلنگانہ کی جانب سے 1370 کروڑ روپئے کے بلز ادا کردئے گئے ہیں اور یہ مسئلہ عدالت میں زیر دوران ہے۔ ہائی کورٹ نے اس پر حکم التواء جاری کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے اس کا جائزہ لئے بغیر جلد بازی میں فیصلہ کیا ہے۔ مرکز کے اس تازہ فیصلے کے خلاف ہم پیر کو ہائی کورٹ میں تحقیر عدالت کی درخواست داخل کریں گے ۔ ریاست میں برقی کی سربراہی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اس کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاست میں ہائیڈرو الکٹرک پاور کی دستیابی ہمارے لئے معاون ثابت ہوگی ۔ انہوں نے عوام اور صارفین سے اپیل کی کہ وہ برقی کمپنیوں کے انتظامیہ اور حکومت سے مکمل تعاون کریں ۔ ن