پیشرو حکومتیں اپنی معیادیں صرف اوقات گذاری کے ساتھ تکمیل کی

   

حکومت کسانوں کی معیشت میں سدھار کیلئے کوشاں ، سنگ بنیاد تقریب سے ٹی ہریش راؤ کا خطاب

میدک۔21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پیشرو کانگریس و تلگودیشم حکومتیں اپنی معیادیں صرف اوقات گذاری کے ساتھ تکمیل کئے ہیں ۔ علاوہ ازیں متحدہ ریاست میں تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا تھا لیکن علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد ٹی آر ایس حکومت زرعی مقاصد میں ترقی کے ساتھ کسانوں کی معیشت میں سدھار کیلئے کئی اختراعی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ریاست میں آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات کے ذریعہ تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب ہریش راؤ نے میدک کے سردھنا پر مانجرا ندی پراجکٹ ڈیم کی تعمیرات کیلئے سنگ بنیاد اسکیم کے تحت 12.50 کروڑ کی منظوری دی ہے ۔ مسٹر ہریش راؤ نے کہا کہ ساری ریاست میں اس اسکیم نبارڈ کے تحت چیک ڈیمس کی تعمیرات کیلئے 1200کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح انہوں نے اپنے اس وعدے کے موقع پر میدک کے حویلی گھن پور منڈل مستقر پر ڈبل بیڈروم کے 40مکانات کا افتتاح کیا اور مستحقین میں الاٹمنٹ کے احکامات حوالے کئے ۔ وزیر موصوف کے ہمراہ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی ، افکو صدرنشین ایم دیویندر ریڈی ، ایم ایل سی میدک جناب ایس سبھاش ریڈی ، صدرنشین بلدیہ میدک ٹی چندرا پال ، ضلع کلکٹر کے دھرما ریڈی بھی شریک تھے ۔ ڈبل بیڈرومس کی افتتاحی تقریب کے دوران ہریش راؤ نے کہا کہ جون 15 تک ضلع میدک کے تکمیل کردہ چیک ڈیمس کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ بھر لئے جائیں گے ۔ انہوں نے اپنے دورہ میدک کے موقع پر میدک کے ریلامڑگو پر زیر تعمیر چیک ڈیم کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع میدک میں 5ہزار میٹرک ٹن اناج کے زخیرہ اندوزی کیلئے گودامس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے وارڈ نمبر 7قوت الاسلام ، وارڈ نمبر 8 رام نگر ، وارڈ نمبر 9 اعظم پورہ میں ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدنی ڈرینس کی تعمیرات کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ سری ہری ، متعلقہ بلدی کونسلرس محترمہ شمس النساء امجد ، جئے شری پرساد ، میڈی کلیانی مدھو ، نائب صدر ضلع پریشد لاوانیا ریڈی ، ضلع پریشد سی ای او محترمہ لکشمی بائی ، سنیٹری انسپکٹر بلدیہ شریمتی ونیتا ، اسسٹنٹ انجنیئر بالا سایا گوڑ ، جوائنٹ کلکٹر ناگیش ریڈی ، ایم پی پی حویلی گھن پور ایس نارائن ریڈی ، رکن ضلع پریشد سجاتا ، آر ڈی سائی رام ، ایگزیکٹیو انجنیئر آبپاشی بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں وزیر فینانس ہریش راؤ نے میدک ٹی این جی اوز بھون میں تلنگانہ این جی اوز میدک کے زیراہتمام منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح کیا ۔ ضلع کلکٹر دھرما ریڈی ، ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ مسٹر چندر شیکھر ، ڈی ایم ڈی ایچ اور ڈاکٹر وینکٹیشور راؤ ، این جی اوز قائدین مسرز شیام راؤ ، جلہ سدھاکر ، اقبال پاشاہ ، ڈی نریندر بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں انہوں نے رامائم پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے جھانسی لنگاپور 33کے وی برقی سب اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ یہاں صدرنشین بلدیہ رامائم پیٹ جی جیتندر گوڑ ، نائب صدر نشین بلدیہ جی وجیا لکشمی موجود تھیں۔