پٹنہ: بہار کے وزیر تعلیم چندر شیکھر نے جمعرات کو ایک ایسا بیان دے دیا جس نے فرقہ پرستوں میں کھلبلی مچادی ۔انہوں نے کہاکہ بانی اسلام حضرت محمدؐ ہی اصل میں مریادا پرشوتم (ایک کامل شخصیت) تھے جس کا سنسکرت زبان میں یہی مطلب ہوتا ہے ۔ کرشنا جنم اشٹمی کے موقع پر اپنے ایک خطاب میںانہوں نے کہا کہ جب دنیا میں شیطانیت بڑھ گئی، لوگوں میں برائیاں عام ہوگئیں تو اس وقت وسطی ایشیاء میں خدا نے ایک ایسی شخصیت کو پیدا کیا جو کوئی اور نہیں بلکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و صلعم تھے اور آپؐ ہی مریادا پرشوتم تھے ۔ مذہب اسلام ایمان والوں کیلئے لایا گیا ، جس نے برائی کے خلاف جستجو کرتے رہنے کی تعلیم دی ۔ ہندؤں کی دیو مالائی کہانیوں میں لارڈ رام کو مریادا پرشوتم کہا گیا ہے ۔ چندر شیکھر کے اس بیان کے بعد بی جے پی نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو کی قیادت والی آر جے ڈی اب مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر الیکشن جیتنے کی حربے استعمال کررہی ہے ۔