پیغمبر اسلامؐ کی تعلیمات کو عام کرنا باطل طاقتوں کا مؤثر جواب

   

دین کی حفاظت میں ہماری بقاء ، ڈاکٹر سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد۔22 ۔جولائی (راست) خطبات جمعۃ الوداع کا لب لباب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو ہر گھر پہنچانا ہر کلمہ گو امت مسلمہ کی ذمہ داری اور یہی آج کل باطل قوتوں اور دشمن اسلام طاقتوں کی طرف سے منظم انداز میں خلاف اسلام اٹھنے والی نفرتوں اور سازشوں کا مؤثر دندان شکن جواب ہے ، ہمارے جملہ مسائل کا واحد حل دعوت دین کی محنت کو خود اپنی ضرورت سمجھ کر اپنانا اور خاص کر برادران وطن سے تعلقات بڑھاتے ہوئے حکمت فراست اور دانائی کے ساتھ اکرام کا جذبہ کو فروغ دے کر اسلام کے بارے میں جو بے بنیاد، من گھڑت پروپگنڈہ ، خاص کر انتخابات سے قبل پھیلایا جارہا ہے اس کا تدارک کیا جاسکتا ہے ۔ جب اسلام کا بے داغ ، روشن آفتاب برادران وطن کے سامنے آجائے گا تو سب سے پہلے اسلام سے نفرت ختم ہوگی ۔ آپسی بھائی چارہ قائم ہوگا اور یہی ان کے منصوبوں کو چکنا چور کرنے کا منہ توڑ جواب ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خطیب و ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی ہے۔ خطبہ عیدالاضحی میں جامع مسجد جعفری صنعت نگر میں کیا ۔ انہوں نے ہر کلمہ گو کو داعیانہ رول ادا کرنے کی تلقین کی، اس کے لئے مقامی زبانوں کو خاص کر تلگو پر عبور حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ جناب سید سراج الدین نے انتظامات کی نگرانی کی ۔