’پیناسونک‘ کے ملازمین کو ہفتہ میں 3 چھٹیاں دینے کا اعلان

   

ٹوکیو : آپ نے ایسی کئی کمپنیوں کے بارے میں سنا ہوگا جو ہفتے میں اپنے ملازمین کو دو چھٹیاں دیتی ہیں۔ جاپان کی ایک کمپنی نے اس سے آگے بڑھتے ہوئے اپنے ملازمین کو ہفتہ میں تین چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمپنی کا نام ’پیناسونک‘ ہے، اور اس کے ملازمین اس اعلان پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ کمپنی نے یہ فیصلہ جاپانی حکومت کی حالیہ گائیڈلائنس کے بعد لیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو متبادل کی شکل میں چار دن کی ہفتہ واری چھٹیوں کی ترغیب دیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اضافی چھٹی کے دنوں میں ملازمین کو اپنے بچوں، والدین، خاندان میں کسی بزرگ رکن کی دیکھ بھال کرنے یا پھر ذاتی کام کرنے میں مدد ملے گی۔