پینے کے پانی کے نیٹ ورک کی100 کروڑ روپئے سے مرمت

   

حیدرآباد 13 اپریل ( سیاست نیوز ) پنچایت ر اج و شہری ترقیات کے سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ نے بتایا کہ ایک خصوصی مہم میں 100 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے سربراہی آب کے نیٹ ورک کی مرمت کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 19,605 ہینڈ پمپس ‘ 14708 سنگل فیس 5HP پمپ سیٹ 605 پینے کے پانی کے کنووں کی مرمت کی گئی اور 662 کیلومیٹر انٹرا پائپ لائینس کی مرمت بھی انجام دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کام میں جملہ 3.54 کروڑ روپئے وقار آباد ضلع کیلئے مختص کئے گئے تھے جہاں 1044 پمپ سیٹس اور 495 ہینڈ پمپس کی مرمت انجام دی گئی ہے ۔ سکریٹری پنچایت راج و شہری ترقیات نے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ ایک پمپ ہاوز کا معائنہ بھی کیا جہاں سے دریائے کاگنا کے پانی کو پمپ کیا جاتا ہے ۔