پین گنگا ندی پر برج اور پراجکٹ کی تعمیر سے معاشی استحکام ممکن

   

آصف آباد، عادل آباد اور دیگر علاقوں کے عوام کو سہولیات فراہم ہوگی، سمیتا سبھروال کا دورہ
سرپور ٹاؤن؍ عادل آباد۔ سرپورٹاؤن سے25کلومیٹرکی دوری پرویردنڈی گاؤں کے قریب سے گزرنے والی پین گنگاندی پر پروجیکٹ اوربیراج کی تعمیر کیلئے سروے کرنے کی غرض سے چیف منسٹرکے سی آرکی ہدایت کے مطابق آج سی ایم اوسکریٹری سمیتاسبھروال آئی اے ایس نے حیدرآبادسے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ویردنڈی گاؤں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر کے اندر کرن ریڈی شامل تھے۔اس موقع پرایم ایل سی ڈنڈے وٹھل، رکن اسمبلی و ٹی آر ایس پارٹی ضلع صدرکونیروکونپا،ضلع پریشد چیئرپرسن محترمہ کوا لکشمی، آصف آباد رکن اسمبلی آترم سکو، بیلم پلی رکن اسمبلی درگم چنیا کے علاوہ سرکاری ملازمین بھی موجود تھے، سمیتا سبھروال نے گنگا ندی پر پروجیکٹ کی تعمیر سے متعلق تفصیلی طور پر سروے کرتے ہوئے جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سمیتا سبھر وال اور ریاستی وزیر اے اندراکرن ریڈی نے مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت کے مطابق ویردنڈی گاؤں کے قریب گنگا ندی پر پروجیکٹ اور برج کو تعمیر کرنے سے متعلق سروے کرنے کے ہدایت کے مطابق کے سروے و جائزہ لیا گیا، یہاں پروجیکٹر بیلنس تعمیر ہونے پر آصف آباد حلقہ، سرپور ٹاون حلقہ اور بیلم پلی حلقے کے عوام کو سہولت ہونے کا انکشاف کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر مقامی حلقے کی ترقی کرنے کی غرض سے پروجیکٹ اور برج کے تعمیر کے لیے سروے کیا گیا ہے۔ سروے کی رپورٹ کو چیف منسٹر کے حوالے کرنے کے بعد چیف منسٹرکے سی آر کی جانب سے اور ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ کی منظوری عمل میں آئے گی۔ اور مقامی کسانوں اور عوام کی معاشی حالت مستحکم اور اور پسماندگی دور ہوگی۔ نمائندہ سیاست عادل آباد محبوب خاں کے بموجب عادل آباد۔ چیف منسٹر آفس سکریٹری سمیتا سبھروال نے عادل آباد کے پین گنگاندی پر تعمیر ہونے والا ’’چناکا کورٹا‘‘ برج کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ ان کے ہمراہ ریاستی وزیر مسٹراے اندرا کرن ریڈی، عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگورامنا، ضلع کلکٹر شریمتی سکتا پٹنائک کے علاوہ دیگر سرکاری و غیر سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے۔ شریمتی سمیتا سبھروال حیدرآباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر عادل آباد کے لئے روانہ ہوئے۔ انہوں نے قبل از نرمل میں بھی تعمیر ہونے والے آبی پراجکٹ کا معائنہ کیا۔ بعدازاں عادل آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر آصف آباد ضلع کیلئے روانہ ہوئے۔ تلنگانہ حکومت سکریٹری نے چناکا کورٹا برج کا تفصیلی مشاہدہ کرنے کے بعد عہدیداروں کا ا یک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو قبول کرنے کے بعد تعمیراتی کام میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ واضح رہیکہ چناکا کورٹا برج تعمیر سے جینت اور بیلا منڈل جات کے کسانوں کو اپنی زرعی فصل گانے میں خاطر خواہ سہولت ہوگی۔