پیٹرسن انگلینڈ کے کپتان مقرر

   

ممبئی : انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن کو روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹورنمنٹ کیلئے انگلینڈ کی لیجنڈس ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ خالد محمود بنگلہ دیش کی قیادت کریں گے۔ مذکورہ ٹورنمنٹ جئے پور میں 5 مارچ کو شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم نے میتھیوہوگارڈ، اویس شاہ، مونٹی پینیسر، نک کرمٹن، عثمان افضل اور ساجد محمود اہم نام ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں محمد رفیق، نفیس اقبال اور عبدالرزاق اہم نام ہیں۔