پیٹ پر زیادہ چربی سے قلب پر دوبارہ حملہ کا اندیشہ

   

٭ امراض قلب کے احتیاطی اقدامات سے متعلق یوروپ کے ایک جریدہ میں تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ قلب پر حملہ میں بچ جانے والے افراد کے پیٹ اور کمر کے اطراف چربی میں اضافہ سے قلب پر دوبارہ حملہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق میں قلب پر پہلے حملہ کے بعد بچ جانے والے 22,000 مریضوں کا تجزیہ کیا گیا جس کے بعد پیٹ کی چربی موٹاپا اور دوبارہ قلب پر حملہ کے اندیشوں کے درمیان تعلق کی تحقیقات کی گئی۔