پیڈنیکر کا بی جے پی لیڈر آشیش شیلار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

   

ممبئی: ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر آشیش شیلار کے خلاف خواتین کے خلاف غیر پارلیمانی تبصرہ کرنے کی شکایت درج کرائی ہے ۔نریمن پوائنٹ پولس تھانہ نے شیلار کے خلاف شکایت درج کی ہے ۔ جنوبی وسطی ممبئی کے ورلی میں گھریلو گیس سلنڈر کے 30 نومبر کو ہوئے دھماکے سے متعلق شیلار نے یہ ریمارکس کئے تھے ۔ اس دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔پیڈنیکر نے کہا کہ وہ شیلار کے بیان پر ان سے معافی مانگنے کا انتظار کر رہی تھیں۔ اس کے برعکس شیلار نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ پیڈنیکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے شہر کے پہلے فرد کے ساتھ ہی پورے خواتین سماج کی توہین کی ہے ۔انہوں نے پوری خواتین برادری کی شبیہ خراب کرنے والے بیان پر مسٹر شیلار کے خلاف ان کے تبصرے کے لئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس دوران نریمن پوائنٹ پولس اسٹیشن میں مسٹر شیلار کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد بی جے پی کے حامی مسٹر شیلار کے گھر کے باہر جمع ہوگئے اور ان کی حمایت میں نعرے بازی کی۔