حیدرآباد ۔ سرکاری ملازمین کو اضافہ شدہ تنخواہ ماہ جون سے ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ان کی جانب سے فائیل پر دستخط نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لئے جو 30 فیصد فٹمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے اس پر اپریل سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا یعنی مئی میں حاصل کی جانے والی اپریل کی تنخواہوں میں اضافہ شدہ تنخواہ شامل ہونے والی تھی۔ اس سلسلہ میں محکمہ فینانس نے تمام تجاویز تیار کرلی تھی اس سے متعلق ڈرافٹ فائیل 10 دن قبل ہی چیف منسٹر کے دفتر کو روانہ کردی گئی تھی۔ فائیل پر چیف منسٹر کی دستخط نہ ہونے کی وجہ سے مئی میں اضافہ شدہ تنخواہ ملنے کا امکان نہیں ہے۔